11 مئی 2014 - 14:42
عراق قومی اتحاد: پارلیمانی گروپ کی تشکیل کے لئے پہلا اجلاس

عراقی پارلیمنٹ میں عراق کا قومی اتحاد، اس ملک کے پارلیمانی انتخابات کے بعد، پارلیمانی گروپ کی تشکیل کے مقصد سے اپنا پہلا اجلاس تشکیل دیگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے اس ملک کی حزب الفضیلہ پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں، مستقبل میں متحد اور طاقتور حکومت کی تشکیل کے لئے عراق کے قومی اتحاد کو فعال بنائے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔ اسی طرح عراق کی پارلیمنٹ میں نوری مالکی کے اتحاد نے، اکثریت سے نشستیں حاصل کرنے پر اطمئنان کا اظہار کیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ ميں حکومت قانون اتحاد کے نمائندے احسان العوادی نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی ہی اس اتحاد کی جانب سے عراق ميں آئندہ  وزارت عظمی کے عہدے کے  واحد نامزد امیدوار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲